پاک بھارت میچ سے پہلے وزیر اعظم عمران خان بھی میدان میں آگئے، قومی ٹیم کو قیمتی مشورہ دے دیا

پاک بھارت میچ سے پہلے وزیر اعظم عمران خان بھی میدان میں آگئے، قومی ٹیم کو ...
پاک بھارت میچ سے پہلے وزیر اعظم عمران خان بھی میدان میں آگئے، قومی ٹیم کو قیمتی مشورہ دے دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت میچ سے پہلے وزیر اعظم عمران خان بھی میدان میں آگئے اور قومی ٹیم کو قیمتی مشورہ دے دیا۔

کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے سب سے بڑے مقابلے سے قبل دنیا بھر کے شائقین کو کرکٹ کا بخار چڑھا ہوا ہے۔ پاکستان اور بھارت میں تو یہ میچ ایک جنگ کی صورت اختیار کرچکا ہے اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے پاک بھارت میچ کو زندگی اور موت کا مسئلہ بنایا ہوا ہے۔ میچ سے پہلے کی حالیہ گرمی میں وزیر اعظم عمران خان نے بھی قومی ٹیم کو اہم مشورہ دیا ہے۔ یہ مشورہ وزیر اعظم کی جانب سے ایسے وقت میں سامنے آیا جب وہ ایک اہم ترین اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پاک بھارت میچ کے بارے میں کہا پاکستانی ٹیم کو دلیری دکھانا ہو گی، کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ ہار اور ڈر کو بھول کر دلیری سے اپنا کھیل کھیلیں۔

مزید : قومی /کھیل