علی جہانگیر صدیقی نے امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر کتنی تنخواہ لی ؟ حبیب اکرم نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

علی جہانگیر صدیقی نے امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر کتنی تنخواہ لی ؟ حبیب ...
علی جہانگیر صدیقی نے امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر کتنی تنخواہ لی ؟ حبیب اکرم نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہاہے کہ علی جہانگیر صدیقی نے امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر ایک روپیہ تنخواہ کا نہیں لیا ،ان کی وجہ سے پاکستان کی رسائی تاریخ میں پہلی مرتبہ پینٹا گون تک ہوئی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ علی جہانگیر صدیقی نے امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر ایک روپیہ تنخواہ کا نہیں لیا ،ان کی وجہ سے پاکستان کی رسائی تاریخ میں پہلی مرتبہ پینٹا گون تک ہوئی ، یہ واحد سفیر ہے جس نے امریکہ میں ایک روپیہ تنخواہ نہیں لی ،خو د اپنے خرچے پر سفر کیا اور امریکہ میں ایک کاروباری کانفرنس بلائی ۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسا شخص جو جوان آدمی ہے اور پاکستان کے لئے کچھ کرنا چاہتاہے ،اس کوصلہ یہ دیا کہ ہم نے اس کوپاکستان میں بدنام کیا ، نیب کے چکر لگوائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا اب علی جہانگیر صدیقی کو سفیر برائے اعزازی سرمایہ کاری مقرر کرنے کافیصلہ بہت اچھا ہے ، علی جہانگیر صدیقی کیخلاف جو پروپیگنڈا شروع ہوا ، وہ بھی ایک کاروباری گروپ تھا جو اب بھی عمران خان کے نزدیک ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور