لاہور میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ،شہریوں میں خوشی کی لہر

لاہور میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ،شہریوں میں خوشی کی لہر
لاہور میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ،شہریوں میں خوشی کی لہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا جس کے گرمی سے پریشان شہر یوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقوں مال روڈ ،ہال روڈ ،قلعہ گجر سنگھ ،جیل روڈ ،وحدت روڈ ،ٹاونشپ اور جوہر ٹاﺅن سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہو رہی ہے ۔ادھر جنوبی اور وسطی پنجاب کے علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔سرائے مغل ،فیصل آباد،چنیوٹ،ہارون آباد ،فورٹ عباس ،ننکانہ ،شیخوپورہ ،سانگلہ ہل ،مانا نوالہ اور حافظ آباد میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔