پیپلز پارٹی کی پوری سیاسی تاریخ لوٹ مار سے عبارت،ذاتی تحقیقات کے ساتھ پارٹی اکاؤنٹس کی پڑتال بھی شروع کر دی :فرخ حبیب

پیپلز پارٹی کی پوری سیاسی تاریخ لوٹ مار سے عبارت،ذاتی تحقیقات کے ساتھ پارٹی ...
پیپلز پارٹی کی پوری سیاسی تاریخ لوٹ مار سے عبارت،ذاتی تحقیقات کے ساتھ پارٹی اکاؤنٹس کی پڑتال بھی شروع کر دی :فرخ حبیب

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور ممبر قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ  پیپلز پارٹی کی پوری سیاسی تاریخ لوٹ مار سے عبارت ہے،پارٹی لیڈر شپ سے ذاتی تحقیقات کے ساتھ پارٹی اکاؤنٹس کی پڑتال بھی شروع کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق فرخ حبیب نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی پوری سیاسی تاریخ لوٹ مار سے عبارت ہے، اِنہوں نے پہلے سیاست کر کے قوم کا پیسہ لوٹااور اب اسی لوٹ مار کے پیسے کو بچانے کے لئے سیاست کر رہے ہیں۔فرخ حبیب نے کہاکہ زرداری صاحب نیب کی تحویل میں ہیں،فریال تالپور نیب کی تحویل میں ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے کھاتوں کی جامع پڑتال ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ اس پڑتال کے نتیجے میں بھی لمبی چوڑی بحث ضابطگیاں سامنے آئینگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب نے پیپلزپارٹی کی تحقیقات کے لئے درخواست دے رکھی تھی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد