وزیراعظم عمران خان نے علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیر تقرری میرٹ پر کی

وزیراعظم عمران خان نے علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیر تقرری میرٹ پر کی
وزیراعظم عمران خان نے علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیر تقرری میرٹ پر کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت پاکستان کی طرف سے علی جہانگیر صدیقی کو اعزازی سفیر برائے بیرونی سرمایہ کار ی مقرر کیا گیاہے ، اس کا اعلان وزارت امورخارجہ کی جانب سے گزشتہ روز کیا گیا۔
اعزازی سفیر علی جہانگیر صدیقی جن کی عمر 42سال ہے ، اس سے قبل2018میں امریکہ میں بطور پاکستانی سفیر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔اس وقت تحریک انصاف اپوزیشن میںتھی جب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے علی جہانگیر صدیقی کو امریکہ میں پاکستانی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔اس وقت اس بات پر بحث کی گئی تھی کہ علی جہانگیر صدیقی کو اس سے قبل سفارتکاری کا کوئی تجربہ نہیں ہے تاہم اب ان کی بطور اعزازی سفیر برائے بیرونی سرمایہ کاری کے تقررنے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک باصلاحیت شخصیت ہیں جس کی وجہ سے وزیر اعظم عمران خان نے ان کی تقرری میرٹ پر کی ہے۔
علی جہانگیر صدیقی پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت جہانگیر صدیقی اور پروفیسر مہوش صدیقی کے فرزند ہیں۔علی جہانگیر صدیقی امریکہ میں بطور سفیر تقرری سے پہلے 2017سے لیکر 2018تک سابق وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔علی جہانگیر صدیقی 2019میںایفنٹی کے ایڈوائزری بورڈ میں شامل ہوئے جس میں امریکہ کے سابق وزیر اعظم ڈیو ڈ کیمرون اور امریکہ کے سابق وائس چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف ایڈ مرل ولیم اون سمیت سیاسی رہنما معروف کاروباری شخصیات شامل ہیں۔اس کے علاوہ وہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پروگرامز میں مختلف اہم عہدوں پر فائز رہے ہیں۔
علی جہانگیر صدیقی نے2014 کارنل یونیورسٹی آف امریکہ سے اکنامکس میں گریجوایشن مکمل کی تھی اور ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے ان کوینگ گلوبل لیڈر کے اعزاز سے نواز ا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ یو نیورسٹی کیمبرج اور آکسفورڈ سے بھی اضافی تعلیمی ڈگریاں حاصل کرچکے ہیں۔انہوں نے پاکستان میں جے ایس بینک کی بنیاد رکھی اور اس کے چیئر مین کے طور پر خدمات سرنجام دیں جو روزبروز ترقی کی جانب گامزن ہے۔ اس میدان میں ان کے وسیع تجربے کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کی بطور اعزازی سفیر برائے بیرونی سرمایہ کاری تقرری ملکی خوشحالی کیلئے معاون ثابت ہوگی۔

مزید :

قومی -