ملک کو منشیات کی لعنت  سے پاک کرکے دم لیں گے، اے این ایف کو تمام ضروری سہولیات، ٹیکنالوجی اور جدید آلات سے لیس کرینگے: شہر یار آفریدی

ملک کو منشیات کی لعنت  سے پاک کرکے دم لیں گے، اے این ایف کو تمام ضروری ...
ملک کو منشیات کی لعنت  سے پاک کرکے دم لیں گے، اے این ایف کو تمام ضروری سہولیات، ٹیکنالوجی اور جدید آلات سے لیس کرینگے: شہر یار آفریدی

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے کہا ہے کہ انسداد منشیات کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اے این ایف کو تمام ضروری سہولیات، ٹیکنالوجی اور جدید آلات سے لیس کرینگے، ملک کو منشیات کی لعنت  سے پاک کرکے دم لیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے اے این ایف تھانہ راولپنڈی کا اچانک دورہ کر کے تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر اُنہیں قیدیوں کو دی جانیوالی سہولیات، ملازمین کے دفتری اوقات اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی۔ شہریارخان آفریدی نے کہا کہ انسداد منشیات کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اے این ایف کو تمام ضروری سہولیات، ٹیکنالوجی اور جدید آلات سے لیس کرینگے، ملک سے منشیات کی لعنت کا خاتمہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن اور میرا مشن ہے۔ شہریارآفریدی نے کہاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے پاک کرکے نوجوانوں کو ملکی ترقی کا ہراول دستہ بنائیں گے، منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر جان لیں،عوامی مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے،منشیات کی لعنت کو ملک سے پاک کرکے دم لیں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی