بلاول اور مریم کوکس بیانئے کے ساتھ آنے پر کامیابی مل سکتی ہے ؟ مظہر عباس نے واضح کردیا

بلاول اور مریم کوکس بیانئے کے ساتھ آنے پر کامیابی مل سکتی ہے ؟ مظہر عباس نے ...
بلاول اور مریم کوکس بیانئے کے ساتھ آنے پر کامیابی مل سکتی ہے ؟ مظہر عباس نے واضح کردیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ حکومت چاہے پانچ سال پورے کرے لیکن بلاول اور مریم کو ایک نئے سیاسی بیانیے کے ساتھ آنا پڑے گا اور اپنی غلطیوں کااعتراف کرنا پڑے گا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے مشرف کے ساتھ این آر او کرکے میثاق جمہوریت کی پہلی خلاف ورزی کی تھی ، اس کے بعد دوسری خلاف ورزی آصف زردار ی نے کی جب مشرف کو محفوظ راستہ دیاگیا ۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول کی درمیان جوملاقات ہورہی ہے، وہ اہم ہے ، آج جب بلاول اور مریم نواز مل رہے ہیں ، اب اگر مریم نواز اور بلاول یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہم سے جو غلطیاں ہوئی ہیں تو ان کو ان غلطیوں کا ازالہ کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے پانچ سال پورے کرے لیکن ان کو ایک نئے سیاسی بیانیے کے ساتھ آنا پڑے گا اور اپنی غلطیوں کااعتراف کرنا پڑے گا ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد