’پاکستان وہ ٹیم ہے جو پہلے پٹتی ہے اور پھر پیٹتی ہے جیسے انہوں نے ۔۔۔ ‘ بھارت کے سابق کرکٹر ن سندیپ پاٹیل نے گرین شرٹس کے بارے میں حیران کن بات کہہ دی

’پاکستان وہ ٹیم ہے جو پہلے پٹتی ہے اور پھر پیٹتی ہے جیسے انہوں نے ۔۔۔ ‘ ...
’پاکستان وہ ٹیم ہے جو پہلے پٹتی ہے اور پھر پیٹتی ہے جیسے انہوں نے ۔۔۔ ‘ بھارت کے سابق کرکٹر ن سندیپ پاٹیل نے گرین شرٹس کے بارے میں حیران کن بات کہہ دی

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بھارتی کرکٹر سندیپ پاٹل نے کہاہے کہ پاکستان کی ٹیم وہ ٹیم ہے جو پہلے پٹتی ہے اور پھر پیٹتے ہیں جیسے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں وہ پٹ گئے تھے اور پھر انگلینڈ کوپیٹ دیا تھا ، یہ ایک غیر متوقع ٹیم ہے جس کسی وقت بھی کچھ کرسکتی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے سندیپ پاٹل نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم وہ ٹیم ہے جو پہلے پٹتی ہے اور پھرپیٹتے ہیں جیسے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں وہ پٹ گئے تھے اور پھر انگلینڈ کوپیٹ دیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیر متوقع ٹیم ہے جو کسی وقت بھی کچھ کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹیم بھی گیند بازی اور بلے بازی کے پچاس اوورز کا استعمال اچھی طرح کرے گی ، وہ ٹیم ہی میچ جیتے گی ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کا وشواس دیکھتے ہوئے مجھے لگتاہے کہ بھارت کی جیت ہونی چاہئے ۔

مزید : کھیل