پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے کتنے رنز بنانا ہوں گے؟ سکندر بخت نے فِگر بتادیا

پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے کتنے رنز بنانا ہوں گے؟ سکندر بخت نے فِگر بتادیا
پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے کتنے رنز بنانا ہوں گے؟ سکندر بخت نے فِگر بتادیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہاہے کہ پاکستان کو اوپنر ز پر اٹیک کرنا پڑے گا ، اگر اوپنرزکوآﺅٹ کرتے ہیںتو پھر پاکستان کیلئے بہت زیادہ چانسز ہیں، پاکستان کو ہر حال میں تین سو پلس سکور کرنا پڑے گا ، اگر میچ جیتنا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت نے کہا کہ اس بات سے سب اتفاق کرتے ہیں کہ بھارت کی ٹیم فائدے میں ہے لیکن میچ کے دن کون کارکردگی دکھاتاہے؟ یہ بات بہت اہم ہے ، ہمیں حسن ، وہاب سمیت تین فاسٹ باﺅلر کے ساتھ جاناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں پاکستان کو ہر حال میں تین سو پلس کرنا پڑے گا ، اگر میچ جیتنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اوپنر ز پر اٹیک کرنا پڑے گا ، اگر وہ بھارت کوآﺅٹ کرتے ہیںتو پھر پاکستان کیلئے بہت زیادہ چانسز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریکارڈ بنتے ہی اس لئے ہیں کہ توڑے جائیں ، پاکستان بھارت کا ریکارڈ توڑے گا ۔

مزید : کھیل