شریف خاندان کے چیلے سند یافتہ جھوٹے،رانا ثنا اللہ صاحب فکر نہ کریں ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا حساب ابھی باقی ہے:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

شریف خاندان کے چیلے سند یافتہ جھوٹے،رانا ثنا اللہ صاحب فکر نہ کریں ماڈل ...
شریف خاندان کے چیلے سند یافتہ جھوٹے،رانا ثنا اللہ صاحب فکر نہ کریں ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا حساب ابھی باقی ہے:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کا ذاتیات کو نشانہ بنانا اپنے دفاع میں دلائل نہ ہونے کا ثبوت ہے، شریف خاندان کے چیلے سند یافتہ جھوٹے ہیں،بہتان اور الزام تراشی ان کا پرانا وطیرہ ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ایک قانونی نوٹس سے رانا ثنا اللہ صاحب کو آرام نہیں آیا، شاید انہیں مزید دوا کی ضرورت ہے،اپوزیشن اپنے سیاہ کرتوت کی وجہ سے جیل جا رہی ہے،ان کے لیڈر نیب اور جیل جائیں  تو بیمار ہو جاتے ہیں، جیل سے نکلتے ہی بھلے چنگے اور صحت مند ہو جاتے ہیں اور لندن پہنچتے ہی ان کی صحت قابل رشک ہو جاتی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قوم کا اتنے بڑے جھوٹوں سے سے واسطہ پڑا ہے جن کے  آپس میں بیان ہی نہیں ملتے،آدھے لٹیرے جیلوں میں بیمار ہیں اور باقی آدھے ملک سے فرار ہیں،رانا صاحب فکر نہ کریں ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا حساب ابھی باقی ہے۔اس سے قبل ڈاکٹر فروس عاشق اعوان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دو خاندانوں نے کرپشن کو تحفظ دینے،جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کے لیے اپنی خواتین کو ڈھال بنا کر عورت کے تقدس کو پامال کیا،انہیں چاہیے کہ اپنے اعمال کا محاسبہ کریں،احتساب کے عمل کا نہیں،

وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر قائم کرنے کی جانب گامزن ہیں جہاں مرد اور عورت کی تفریق کے بغیر قانون کا یکساں اطلاق ہی بنیادی اصول تھا۔

مزید : قومی