ایک یا دو کھلاڑیوں کی کارکردگی پاکستان کو میچ جتوا سکتی ہے ، عبد الرزاق

ایک یا دو کھلاڑیوں کی کارکردگی پاکستان کو میچ جتوا سکتی ہے ، عبد الرزاق
ایک یا دو کھلاڑیوں کی کارکردگی پاکستان کو میچ جتوا سکتی ہے ، عبد الرزاق

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کرکٹر عبد الرزاق نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک یا دو کھلاڑیوں کی کارکردگی میچ جتوا سکتا ہے ، پاکستان یہ میچ جیتے گا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ ایک یا دو کھلاڑیوں کی کارکردگی میچ جتوا سکتی ہے ، ہم کو یہ بات نہیں بولنی چاہئے ، ہم انڈیا سے ہارتے رہے ہیں لیکن اگر پاکستان کے پرانے کھلاڑیوں کو اکٹھا کرلیں اور انڈیا کے پرانے کھلاڑیوں کو اکٹھا کرلیں تو پاکستان کی ٹیم بہتر ہوجائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا تو انڈیا کی ٹیم جتنا مرضی زور لگا لے جیت نہیں سکے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ میچ جیتے گا ۔

مزید : کھیل