الزامات بےبنیاد،نیابجٹ کسی ادارےکی ڈکٹیشن سےنہیں آیا،ایمنسٹی سکیم کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی:سید شبر زیدی

الزامات بےبنیاد،نیابجٹ کسی ادارےکی ڈکٹیشن سےنہیں آیا،ایمنسٹی سکیم کی تاریخ ...
الزامات بےبنیاد،نیابجٹ کسی ادارےکی ڈکٹیشن سےنہیں آیا،ایمنسٹی سکیم کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی:سید شبر زیدی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ نیابجٹ کسی ادارےکی ڈکٹیشن سےنہیں آیا اور نہ ہی کسی ڈکٹیشن پرٹیکس لگائے ہیں ،اس حوالے سے تمام الزامات بےبنیادہیں،نان فائلرزکوٹیکس دیناپڑےگا،ٹیکس ایمنسٹی گوشوارےجمع کرانےکی آخری تاریخ 30 جون ہے،توسیع نہیں ہو گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین شبر زیدی کا کہنا تھا کہ نیابجٹ صنعت دشمن نہیں ہے،بجٹ میں محصولات کےہدف کوتنقیدکانشانہ بنایاجارہاہے،پاکستان میں یہ ہدف حاصل کرنےکےپورےمواقع موجودہیں۔سید شبرزیدی نے کہا کہ کسی ڈکٹیشن پرٹیکس نہیں لگائے،الزامات بےبنیادہیں،نیابجٹ کسی ادارےکی ڈکٹیشن سےنہیں آیا،ٹیکس نظام کی خرابی دورکرنےکی کوشش کررہےہیں،کرپٹ افسران کےخلاف کارروائی کیلئےسیل قائم کررہےہیں،ایمنسٹی سکیم کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ بےنامی قانون کےتحت ڈیٹااورمعلومات مل رہی ہیں،اگرہم ٹیکس اکٹھانہیں کرپارہےتویہ نظام کی کمزوری ہے،ہم اس کمزوری کو دور کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

مزید : قومی