پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان یہ میچ کیوں ہارے گا؟ وسیم اکرم نے پاکستانیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان یہ میچ کیوں ہارے گا؟ وسیم اکرم نے پاکستانیوں کی ...
پاک بھارت ٹاکرا، پاکستان یہ میچ کیوں ہارے گا؟ وسیم اکرم نے پاکستانیوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم نے کہاہے کہ اس وقت انڈیا کی ٹیم میچ جیتنے کیلئے فیورٹ ہے ، پاکستانی ٹیم کی ون ڈے میں پچھلے سال سے کارکردگی ٹھیک نہیں ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ اس وقت میچ جیتنے کیلئے انڈیا کی ٹیم فیورٹ ہے ، ان کی کارکردگی تمام میچز میں اچھی رہی ہے ، ہم چار پانچ میچز ہار چکے ہیں اور ایک ہفتہ پہلے ہم تجربات کررہے ہیں جبکہ تجربات تو پانچ چھ ماہ پہلے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی ون ڈے میں پچھلے سال سے کارکردگی ٹھیک نہیں ہے ، دونوں ٹیموں کو پتہ ہے کہ یہ میچ بہت اہم ہے ، ورلڈ کپ اور سیمی فائنل بعد کی بات ہے ، اس حوالے سے پاکستانی ٹیم بھی لازمی طور پر متحرک ہوگی ۔

مزید : کھیل