تونسہ میں بے سہارا لوگوں کیلئے وزیر اعلیٰ کی جانب سے بڑی خوشخبری

تونسہ میں بے سہارا لوگوں کیلئے وزیر اعلیٰ کی جانب سے بڑی خوشخبری
تونسہ میں بے سہارا لوگوں کیلئے وزیر اعلیٰ کی جانب سے بڑی خوشخبری

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کو خصوصی طور پر بڑے شہروں کی طرز پر ترقی دینے کیلئے اور علاقائی لوگوں کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات پر کام تیزی سے جاری ہے۔

‏تونسہ شریف میں بےگھراوربے آسرا افراد کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر ’’پناہ گاہ‘‘ کی تعمیر کےلیے فنڈ زجاری کر دیے گئے ہیں۔منگروٹھہ روڈ پر “ پناہ گاہ “ کی تعمیر کےلیے کام شروع کردیاگیاہے۔ یہ پراجیکٹ اور دیگر فلاحی کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیے جارہے ہیں ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ڈیرہ غازی خان /لاہور