ڈیرہ غازی کو ماڈل ضلع بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے شاندار اقدامات، 4 جی انٹرنیٹ کے ساتھ دیگر صحت اور انفراسٹرکچر پراجیکٹس

ڈیرہ غازی کو ماڈل ضلع بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے شاندار ...
ڈیرہ غازی کو ماڈل ضلع بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے شاندار اقدامات، 4 جی انٹرنیٹ کے ساتھ دیگر صحت اور انفراسٹرکچر پراجیکٹس

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سردار عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان کو ماڈرن شہر بنانے کے حوالے سے اہم اقدامات کی منظوری ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ کے احکامات پر پاسپورٹ آفس کے عملے نے تونسہ کا دورہ کیا اور پاسپورٹ آفس کے قیام کیلئے بلڈنگ اور جگہ کا وزٹ کیا۔ اس کے علاوہ کوہ سلیمان اور تونسہ کے دور دراز علاقوں کیلئے نادرا کے موبائل دفتروں کی فراہمی ، کوہ سلیمان تحصیل میں انٹرنیٹ فور جی کی فراہمی ، ڈی جی خان بائی پاس کے قیام کیلئے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں انڈس ہائی وے کو ڈی جی خان سے کشمور تک ڈیولائز کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں  کارڈ یا لوجی ہسپتال کے قیام کی منظوری بھی دی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ڈیرہ غازی خان /لاہور