بھارتی ٹیم چیمپین ٹرافی میں بھی اچھا کھیل کر ہاری تھی ، کپل دیو

بھارتی ٹیم چیمپین ٹرافی میں بھی اچھا کھیل کر ہاری تھی ، کپل دیو
بھارتی ٹیم چیمپین ٹرافی میں بھی اچھا کھیل کر ہاری تھی ، کپل دیو

  


نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق بھارتی کرکٹر کپل دیو نے کہاہے کہ بھا رتی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے لیکن ہماری ٹیم چیمپین ٹرافی میں بھی اچھا کھیلی تھی جب ہم ہارے تھے۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے کپل دیو نے کہا بھارتی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے لیکن ہماری ٹیم چیمپین ٹرافی میں بھی اچھا کھیلی تھی جب ہم ہارے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت کی ٹیم اچھی نظر آرہی ہے اور پاکستان کے ٹیم سے بہت بہتر ہے ، دھونی کے پاس بڑا تجربہ ہے لیکن سرفراز کے پاس اتنا تحربہ نہیں ہے ، پاکستانی ٹیم تھوڑی ڈگمگا رہی ہے لیکن امید ہے کہ یہ ایک اچھا میچ ہوگا ۔

مزید : کھیل