’محمد عامر نہیں بلکہ یہ باؤلر بھارتی بلے بازوں کیلئے مشکلات پیدا کرے گا‘ وریندر سہواگ نے حیران کن نام بتادیا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نہ کہاہے کہ اس وقت پاکستان کی ٹیم میں صرف ایک ہی گیند باز ہے وہاب ریاض ہے جو بھارتی بلے بازوں کیلئے مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔
جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگوکرتے ہوئے وریندر سہواگ نے کہا کہ مقابلہ پاکستان کے گیند باز اور بھارت کے بلے باز کے درمیان ہوتاہے ، پاکستان کے پاس ہمیشہ سے تیز گیند باز اچھے رہے ہیں، اس وقت پاکستان کی ٹیم میں صرف ایک ہی گیند باز ہے وہاب ریاض جو بھارتی بلے بازوں کیلئے مشکلات پیدا کرسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ پچھلے کئی سالوں سے کھیلتے آرہے ہیں ، اس میچ میں جو پریشر ہوتاہے تو ان میچز میں دونوں ٹیموں میں تین سو زنز کبھی نہیں بنا سوائے ایک میچ کے جس میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین سورنز بنائے تھے ۔انہوں نے کہا کہ انڈیا یہ مقابلہ پاکستان کو ہرائے گا۔