’پاکستان کو جیتنے کیلئے ان 2 کھلاڑیوں کو قابو کرنا ہوگا‘ محمد یوسف نے جیت کا نسخہ دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق قومی کرکٹر محمد یوسف نے کہاہے کہ دھونی اور کوہلی آﺅٹ ہوجائیں تو پاکستان میچ جیت بھی سکتاہے، پاکستان اور بھارت کی جیت کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ جس ٹیم کی باﺅلنگ اچھی ہوگی ، اس کے جیتنے کے امکانات زیادہ اچھے ہونگے ، انڈیا کی بیٹنگ اچھی رہی ہے لیکن پہلے باﺅلنگ اچھی نہیں ہوتی تھی ، اس وقت بھارت کی ٹیم ایک متوازن ٹیم ہے جس کے پاس اچھے باﺅلر بھی موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے پاس سرفراز کے ساتھ کوئی سینئر کھلاڑی نہیں ہے ، سینئر کھلاڑی وہ ہوتاہے جس نے پرفارم کیا ہولیکن اگر پاکستان کی جانب سے اچھا کھیلا جائے تو میچ جیتا بھی جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتاہے کہ دھونی اور کوہلی آﺅٹ ہوجائیں تو پاکستان میچ جیت بھی سکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جیت کے امکانات ففٹی ففٹی ہیں۔