حکومت نے ایوان صدر کے بجٹ میں کتنی کمی کردی ؟حیران کن خبر آگئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت کی جانب سے 12 جون کو پیش کیے گئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایوان صدر کے مجموعی بجٹ میں 60 فیصد سے زیادہ کمی کر دی گئی ہے۔ ایوان صدر کے بجٹ میں کٹوتی کے بعد صدارت کا بجٹ 395 ملین روپے پر آ گیا ہے۔خبر رساں ادارے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ، ایوان صدر کے لئے بجٹ میں اس کی پہلی سطح 992 ملین روپے کی لاگت سے 60.18 فیصد یا 597 ملین روپے کمی کی گئی ہے۔اس کٹوتی میں صدر عارف علوی کے ذاتی اخراجات ، انسانی وسائل کے الاو¿نس اور صدارت کے آپریٹنگ اخراجات میں کمی شامل ہے۔
گذشتہ مالی سال کے دوران ایوان صدر میں انسانی وسائل پر خرچ ہونے والے الاونس 458.74 ملین روپے کے مقابلے میںآئندہ مالی سال کے لئے انسانی وسائل کے الاونس پر خرچ 193.22 ملین روپے رہ گیا ہے۔اس کے علاوہ ایوان صدر کے آپریٹنگ اخراجات بھی کم کر کے 53.38 ملین روپے کردیئے گئے ہیں جو اس سے پہلے چلنے والے مالی سال میں 180.44 ملین روپے تھے۔