ملازمین کی روٹیشن ڈیوٹی، سرکاری دفاتر میں سماجی فاصلہ لازمی قرار

      ملازمین کی روٹیشن ڈیوٹی، سرکاری دفاتر میں سماجی فاصلہ لازمی قرار

  

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات کے طور پر سرکاری دفاتر میں سماجی فاصلے کو لازمی قرار دے دیا۔15 جون سے تمام وزارتوں اور ڈویژن میں سماجی فاصلہ کی ہدایات پر عمل در آمد کیا جائے۔سرکاری دفاتر میں 50 فیصد ملازمین کو روٹیشن کی بنیاد پر بلایا جائے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق تمام وزارتوں،ڈویژنوں اور ماتحت اداروں کے دفاتر میں کورونا وائرس کے خلاف ایس ایو پیز پر سختی سے عملدر آمد کروایا جائے۔جن ملازمین میں بیماری کی علامات ہوں وہ گھر سے کام کر یں اگر قرنطینہ کے لئے کسی کو چھٹی درکار ہے تو وہ کورونا پازیٹو کی ٹیسٹ رپورٹ دکھائے۔سرکاری اداروں میں وزیٹرز کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے،حکمنامے کا اطلاق ابتدائی طور پر 15 روز کے لئے ہو گا۔

سماجی فاصلہ

مزید :

صفحہ اول -