2ماہ کے دوران بخار، کورونا سے متاثرہ افراد میں خواتین کی شرح زیادہ

  2ماہ کے دوران بخار، کورونا سے متاثرہ افراد میں خواتین کی شرح زیادہ

  

اسلام آباد (آئی این پی) معروف ادارے گیلپ نے پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پر سروے رپورٹ میں بتایا ہے کہ مردوں کی نسبت خواتین کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہوئیں۔ مئی 2020 میں 12 فیصد پاکستانیوں کو بخار کی شکایت ہوئی جب کہ4 فیصد پاکستانیوں کو خشک کھانسی اور ایک فیصد کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی۔ گیلپ کے سروے کے مطابق مئی میں 78 فیصد پاکستانیوں کو کورونا وائرس کی کوئی بھی تکلیف محسوس نہیں ہوئی۔ 19 فیصد خواتین اور 6 فیصد مردوں کو بخار اور کورونا وائرس کی دیگر علامات ظاہر ہوئیں تازہ ترین نتائج کے مطابق خواتین میں مردوں کی نسبت کورونا وائرس کی علامات زیادہ ظاہر ہوئیں ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں دیہات میں 14 فیصد جب کہ شہروں میں 7 فیصد لوگوں کو بخار ہوا ہے۔

خواتین شرح

مزید :

صفحہ اول -