پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمے کیساتھ پڑھنا لازم قرار

پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمے کیساتھ پڑھنا لازم قرار

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی جامعات میں ڈگری کے حصول کیلئے قرآن مجید ترجمے کیساتھ پڑھنے کی شرط لاگو کر دی گئی۔اعلامیے کے مطابق جامعات میں قرآن پاک ترجمے کیساتھ پڑ ھانے کا حکم دیا گیا ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی تمام جامعات میں لیکچررز طلبہ کو ترجمہ کیساتھ قرآن پڑھائیں گے جو کہ اسلامیات کے مضمون کے علاوہ پڑھایا جائے گا۔اس حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ پنجاب کی جامعات میں قرآن مجید ترجمے کیساتھ پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت سنواری جا سکتی ہے۔

پنجاب جامعات

مزید :

صفحہ اول -