شمالی چھاؤنی، ڈور پھرنے سے 24سالہ نوجوان جاں بحق، سبزہ زار میں موٹر سائیکل سوار زخمی

  شمالی چھاؤنی، ڈور پھرنے سے 24سالہ نوجوان جاں بحق، سبزہ زار میں موٹر سائیکل ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر، خبر نگار)شہرمیں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری،کینٹ کے علاقہ میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان دم توڑ گیا جبکہ سبزہ زار میں کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے ڈور پھرنے سے شہری کی ہلاکت پر نوٹس لیتے ہوئے تھانہ شمالی چھاؤنی کے سب انسپکٹر اکرام کو معطل کرکے ایس پی کینٹ فرقان بلال کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 24 سالہ شہری سید شبیر حسین کو عسکری 10 کے سامنے نامعلوم سمت سے آنے والی ڈور نے زخمی کر دیا جو کہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔سید شبیر حسین کے ورثاء اطلاع ملتے ہی ہسپتال پہنچ گئے اور ہلاکت کی تصدیق ہونے پر وہاں کہرام برپا ہو گیا۔ سی سی پی او ذوالفقار حمید نے شہریوں خصوصاً والدین سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔علاوہ ازیں سبزاہ زار کے علا قہ میں شاہ فرید دربار کے قریب سمیع اللہ بٹ کا بیٹا معین بٹ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ نامعلوم سمت سے آنے والی کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا، جسکو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قاتل ڈور

مزید :

صفحہ اول -