حکومت نئے مالی سال میں 13ارب 15کروڑ ڈالر کے قرضے حاصل کرے گی

  حکومت نئے مالی سال میں 13ارب 15کروڑ ڈالر کے قرضے حاصل کرے گی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نئے مالی سال میں 13 ارب 15 کروڑ ڈالر کے قرضے حاصل کرے گی۔مالی سال21 2020-میں حکومت کی جانب سے پروجیکٹ لونز کی مد میں 1 ارب 32 کروڑ ڈالر، پروگرام لونز کی مد میں 3 ارب ڈالر اور غیر ملکی مالیاتی اداروں سے 8 ارب 80 کروڑ ڈالر کے قرض لیا جائے گا۔اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 1 ارب ڈالر، سعودی عرب سے 1 ارب ڈالر مالیت کاادھار تیل لیا جائے گا۔ ڈیڑھ ارب ڈالرمالیت کے یورو بانڈز اور سکوک بانڈز جاری کرکے قرضے لئے جائیں گے۔ کمرشل بینکوں سے 4 ارب ڈالر جبکہ آئی ایم ایف سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض لیا جائیگا۔

حکومت،قرض

مزید :

صفحہ اول -