کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے،صدر عارف علوی
اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کشمیری بھارت سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے،کشمیریوں کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ترکی کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے جاری کئے گئے نغمے سے متعلق اپنے ایک ٹویٹ میں صدرمملکت نے نغمے کشمیر میرا نام ہے کو شئیر کرتے ہوئے ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ اس نغمے کو دیکھاجائے اور شئیر کیا جائے۔ اس نغمے میں کشمیریوں ہر بھارتی مظالم،کشمیریوں کی جدو جہد آزادی اور ان کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ س نغمے کو ترکی کے ترگئے ایورن نے لکھا ہے اورڈیلا مائیلس نے گایا ہے۔ اس نغمے کی تیاری میں ترکی کی پارلیمنٹ کے رکن ابابوسکو نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
صدر مملکت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کو ٹیلی فون کیا اوربجٹ اجلاس کے لئے پارلیمانی معاملات بہترین انداز میں چلانے پر مبارکباد دی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ٹیلیفونک گفتگو میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ رائٹ کیلئے قانون سازی پر بھی بات کی گئی۔ گفتگو میں دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی شفاف ووٹنگ سسٹم پر زور دیا گیا۔صدر مملکت نے کہا اوورسیز پاکستانی قیمتی اثاثہ ہیں، فیصلہ سازی میں شامل کیا جانا چاہیے۔مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اس موقع ہر کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے کو بہت جلد پورا کرنے جا رہے ہیں، متعلقہ وزارت اور اداروں سے مشاورت مکمل کر لی ہے، بہت جلد قانون سازی کے لئے پارلیمنٹ میں تجاویز پیش کریں گے، آپ نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے کاز کے لئے جدو جہد کی، بحثیت صدر آپ پارلیمنٹ کا حصہ ہیں، اس معاملے میں پارلیمنٹ کی رہنمائی کریں۔پارلیمنٹ کے سیشن سے صدر کے خطاب پر اظہار تشکر کی قرار داد پر بھی گفتگو کی گئی۔ صدر مملکت نے پارلیمانی معاملات شفاف انداز میں چلانے کے عمل کو سراہا۔
صدرمملکت