وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کا اداکارہ صبیحہ خانم کے انتقال پر اظہارافسوس

وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار کا اداکارہ صبیحہ خانم کے انتقال پر اظہارافسوس

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے معروف اداکارہ صبیحہ خانم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صبیحہ خانم مرحومہ نے اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے۔ پرستار آج بھی صبیحہ خانم مرحومہ کی یادگار فلمیں فراموش نہیں کرسکے۔صبیحہ خانم کے انتقال سے ماضی کے سنہری فلمی دور کا ایک خوبصورت باب بند ہوگیا ہے۔صبیحہ خانم مرحومہ کی فن کے شعبے کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

اظہارافسوس

مزید :

صفحہ اول -