کراچی میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بھاری فنڈز مختص

کراچی میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بھاری فنڈز مختص

  

کراچی(این این آئی)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں حکومت نے فنڈز مختص کردئیے ہیں، گرین لائن بس میں مربوط انٹیلی جینس ٹرانسپورٹ سسٹم آلات کی تنصیب کے لیے 7ارب 95کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق گرین لائن بس منصوبے کیلئے3ارب روپے میں مختص کیے گئے ہیں جبکہ گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم کیلئے 2ارب 35کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطابق منگھو پیر سے بنارس سڑک کی تعمیر نو کے لیے 65کروڑ روپے مختص کیے گئے، جبکہ نشتر اور منگھوپیر سڑک کی تعمیرِ نو کے لیے 35کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق کے ایم سی فائر فائٹنگ سسٹم کی بحالی کے لیے 38کروڑ 40لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، ملیر لنک روڈ کے اوپر انٹر چینج کی تعمیر کے منصوبے کے لیے 50کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق ملیر بند کے اوپر سڑک کی تعمیر کے لیے 4کروڑ 40لاکھ کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے، ضلع ایسٹ کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر کے لیے 21کروڑ 79لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطابق ضلع کورنگی کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کی بہتری کے لیے 6کروڑ 23لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ضلع وسطی کی یونین کونسلز کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کے لیے 12 کروڑ 74لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق ضلع وسطی کی مختلف یونین کونسلز کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کے لیے ایک ارب 32کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ضلع ایسٹ کی مختلف یونین کونسلز کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کیلئے 60کروڑ 63لاکھ روپے مختص کیے گئے اور ضلع کورنگی ملیر کی مختلف یونین کونسلز کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کیلئے 14کروڑ 51لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطابق کیایم سی، ضلع ساوتھ، ویسٹ کی مختلف یوسیز کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کے لیے 98کروڑ 66لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ ضلع ویسٹ کی مختلف یونین کونسلز کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کے لیے 15کروڑ 59لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں اور ضلع جنوبی میں مختلف سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر کے لیے 9کروڑ 54لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

فنڈز مختص

مزید :

صفحہ اول -