خیبر پختونخوا،پنجاب،سندھ کے مزید 5 اراکین اسمبلی میں کورونا کی تصدیق

  خیبر پختونخوا،پنجاب،سندھ کے مزید 5 اراکین اسمبلی میں کورونا کی تصدیق

  

تیمر گرہ،لاہور(بیورو رپورٹ،ایجنسیاں)خیبر پختونخوا اسمبلی کے مزید تین ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔کے پی کے ضلع مانسہرہ کے علاقے تورغر سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے لائق محمد خان میں کورونا کی تشخیص ہوگئی ہے۔ایم پی اے لائق محمد خان کے مطابق انہوں نے طبیعت خراب ہونے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے احمد شہر یار کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب دونوں قرنطینہ میں ہیں۔خیبر پختونخوا کے رکن اسمبلی بابر سلیم سواتی کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ایم پی اے بابر سلیم سواتی نے بتایا کہ ان میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں لیکن ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا جس کے بعد خود کو گھر پر قرنطینہ کر دیا ہے۔رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر سمیرا شمس کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔تحریک انصاف کی ایم پی اے سمیرا شمس نے علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا اور ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب اسمبلی وسیم خان بادوزئی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا۔ جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی عارف مصطفیٰ جتوئی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔جی ڈی اے کے ایم پی اے عارف مصطفیٰ جتوئی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ انہوں نے خوڈ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔دریں اثناپیپلزپارٹی کے بانی رہنما اور سابق بلدیاتی رہنما اسد نوید کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔ اسد نوید پچھلے کئی روز سے ایچ ایم سی میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے چند روز قبل آئی سی یو وارڈ میں ڈاکٹروں کے ہمراہ اپنی اکہترویں سالگرہ منائی تھی۔

اراکین اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -