مقبوضہ کشمیر،قابض فوج کا شوپیاں میں سرچ آپریشن،2افراد گرفتار

        مقبوضہ کشمیر،قابض فوج کا شوپیاں میں سرچ آپریشن،2افراد گرفتار

  

سرینگر،پٹھانکوٹ(آئی این پی) شوپیاں میں میں اتوار کوعلی الصبح بومئی نامی گاوں میں سرچ آپریشن کے دوران فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین مختصر فائرنگ کا تبادلہ ہونے کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیر لیا۔جہاں بھاری فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ لیکن ساوتھ ایشین وائر کے مطابق وہاں سے حریت پسند بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ترال قصبے میں سیکیورٹی فورسز نے باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔ جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ہفتے کو صبح گلاب باغ نامی گاؤں میں سرچ آپریشن کے دوران مختصر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شام 4بجے علاقے سے سرچ آپریشن ختم کر دیا گیا۔ تاہم سیکورٹی فورسز نے ایک باپ بیٹے واجد شیخ اور محمد یاسین شیخ کو حراست میں لیا ہے۔دریں اثنا پنجاب پولیس نے کشمیر جاتے ہوئے ایک کشمیری نوجوان کو گرفتار کیا ہے اور اس پر لشکر طیبہ کا رکن ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ گرفتار جاوید احمد بھٹ ضلع شوپیاں کا رہائشی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاوید سے ابتدائی پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ لشکر طیبہ کے دیگر کارکنان عامر اور وسیم کے ساتھ وادی کشمیر سے امرتسر آئے تھے تاکہ پھل اور سبزیاں لانے کے بہانے "اسلحے کی ہتھیاروں کی کھیپ" اکٹھا کریں۔

مزید :

صفحہ اول -