شہری ماسک پہنیں اور بلاوجہ گھروں سے نکلنے سے گریز کریں: عثما ن بزدار

  شہری ماسک پہنیں اور بلاوجہ گھروں سے نکلنے سے گریز کریں: عثما ن بزدار

  

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کوروناسے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی پرعمل کیاجارہا ہے۔ حکومت نے بغیر وقت ضائع کیے سب کی مشاورت سے اجتماعی فیصلے کیے ہیں۔کورونا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرناہوگا۔ عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے ہرضروری اقدام اٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کورونا ایس او پیز پر عملدر آمدنہ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی ہوگی۔حکومت نے عوام کو معاشی مشکلات سے بھی بچانا ہے اورکورونا سے بھی۔حکومت کی موثر حکمت عملی پر تنقید کرنے والے عناصر زمینی حقائق سے لاعلم ہیں۔ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر بیان بازی کرنے والے مشکل وقت میں عوام کو بھول چکے ہیں اوریہ عناصر عوام کی زندگیوں پر سیاست کر کے اپنی دنیا اور آخرت خراب کررہے ہیں -انہوں نے کہاکہ شہری ماسک پہنیں اوربلاوجہ گھر وں سے نکلنے سے گریز کریں۔دوکاندارماسک اورکورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے- سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے ملاقات کی۔صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں نے کوئین میری کالج لاہور کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول کے لئے7لاکھ 89 ہزار روپے کا چیک دیا۔یہ چیک کوئین میری کالج لاہور کی اساتذہ اور عملے کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ میں عطیہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کوئین میری کالج لاہور کی جانب سے چیف منسٹر فنڈ میں رقم عطیہ کرنے پراساتذہ اور عملے کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ چیف منسٹر فنڈ برائے کورونا کنٹرول میں عطیہ کی جانے والی رقم کے امین ہیں - فنڈ کی رقم کو ایمانداری کے ساتھ حقداروں تک پہنچایا جائے گا-پاکستانی عوام نے ہمیشہ آزمائش میں متاثرہ بہن بھائیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے - پاکستانی قوم نے ہر چیلنج کا بہادری سے مقابلہ کیاہے - انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث معاشی او رسماجی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں -ہم سب کو بدلتے ہوئے ماحول کے مطابق طرز زندگی بدلنا ہوگا- عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے حکومتی ہدایات پر عمل کرنے میں ہی تحفظ ہے-انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمدکرایا جائے گا-خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی-کورونا وبا ء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کو حکومتی اقدامات پر من و عن عملدرآمد کرنا ہو گا - عوام کی طرف سے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنا ان کی اور ان کے پیاروں کی زندگیاں خطرے میں ڈال سکتا ہے-انہوں نے کہا کہ بازاروں اور مارکیٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں برداشت نہیں کریں گے-ماسک پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا- سب کو احتیاط اورذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا- انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کا پھیلاؤروکنے کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد بے حد ضروری ہے-عوام سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر من وعن عمل کریں -سماجی فاصلے قائم رکھنے کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے میں ہی تحفظ اور حفاظت ہے۔

عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -