بجٹ بناتے ہوئے مشکل فیصلے کیے گئے، شعبہ تعمیرات کیلئے اچھا پیکیج دیا: حفیظ شیخ
استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک)مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ بجٹ بناتے وقت مشکل فیصلے کیے گئے، جب کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے پر عزم ہیں۔استنبول میں اسلامی معاشیات پربین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے پوری دنیا پریشان ہے، تاہم موجودہ صورتحال سے ترقی پذیرممالک شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، اس وبا کے باعث برآمدات اورترسیلات زرمتاثرہوئیں، اور معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔مشیرخزانہ حفیظ شیخ حکومت پاکستان نے کورونا ریلیف فنڈ قائم کیا، بغیرکسی سیاسی،مذہبی،علاقائی تفریق کیکورونامتاثرین کونقد رقم فراہم کی گئی، کورونا وائرس کے باعث حکومت نے اپنے اخراجات بہت کم کیے، بجٹ بناتے وقت مشکل فیصلے کیے گئے، تاہم آئی ایم ایف سے مشکل ترین مذاکرات کرکے تعمیراتی شعبے کیلئے اچھا پیکج دیا، زراعت اور یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے 50،50 ارب روپے کی سبسڈی دی، جب کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے پر عزم ہیں۔
حفیظ شیخ