شوگر ملز ایسوسی ایشن کا یوٹیلیٹی سٹورز کو63روپے فی کلو چینی دینے سے انکار

      شوگر ملز ایسوسی ایشن کا یوٹیلیٹی سٹورز کو63روپے فی کلو چینی دینے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) شوگرملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت کی جانب سے 63 روپے فی کلو چینی فراہمی کی سفارش کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزارت صنعت وپیداوار کو یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے سستی چینی فراہمی پر جواب دے دیا ہے اور کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو 63 روپے فی کلو چینی نہیں دے سکتے، وزارت صنعت کی جانب سے 63 روپے فی کلو چینی فراہمی کی سفارش کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزارت صنعت و پیداوار کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق دو ہفتے کے لیے 60 ہزار ٹن چینی 70 روپے فی کلو ریٹ پر اٹھانے کا بندوبست کریں، وفاقی حکومت کی جانب سے انتظامات کو ختمی شکل دینے تک شوگرملز نان کمرشل صارفین کو ازخود 70 روپے فی کلو چینی دے گی۔
چینی انکار

مزید :

صفحہ اول -