وزیر ریلوے شیخ رشید کے پھیپھڑے کورونا سے 10 فیصد متا ثر

  وزیر ریلوے شیخ رشید کے پھیپھڑے کورونا سے 10 فیصد متا ثر

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر شیخ رشید کے پھیپھڑے کورونا سے 10 فیصد متا ثر ہوئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید احمد کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد ملٹری اسپتال زیرعلاج ہیں، اور ان کی طبیعت تیزی سے بحال ہورہی ہے، ان کی ٹیسٹ رپورٹس کو ڈاکٹرز نے تسلی بخش قرار دیا ہے۔ وفاقی وزیر کے بھتیجے راشد شفیق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو اب نہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا گیا اور نہ ہی انہیں آکسیجن پر منتقلی کی ضرورت پڑی ہے، ان کے جسم میں آکسیجن کا تناسب 92 فیصد ہے، جبکہ ان کے پھپیھڑے کورونا سے 10 فیصد متا ثر ہوئے ہیں، ان کی طبیعت بہتر ہے اور 3 سے 4 دن میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کورونا کی تشخیص کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کر رکھا تھا، تاہم طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ملٹری اسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ان کی طبیعت بہتر ہے، عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کورونا کی بیماری کو سنجیدہ لیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ملٹری ہسپتال راولپنڈی سے ایک پیغام میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ان کا کورونا کے حوالے سے علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق علاج کر رہے ہیں۔ الحمدللّٰہ رات کی نسبت اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ میری جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کر رہے ہیں ان کا بہت شکر گزارہوں۔ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کورونا کی بیماری کو سنجیدہ لیں۔ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ گھروں میں رہیں۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ اول -