خسارے کا بجٹ پیش کرنے میں کوئی شرم نہیں،وزیرخزانہ خیبرپختونخوا

  خسارے کا بجٹ پیش کرنے میں کوئی شرم نہیں،وزیرخزانہ خیبرپختونخوا

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ خسارے کا بجٹ پیش کرنے کیلئے تیار ہیں اور اسے پیش کرنے میں کوئی شرم نہیں ہے۔وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے پر قرضوں کا بوجھ زیادہ نہیں ہے اس لیے آ ئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، کاروبای طبقے پر ٹیکسز کم کیے جائیں گے جب کہ بیشتر ٹیکسوں کو ختم کیا جائے گا، ساتھ ہی ٹیکسوں کو کم کرکے ٹیکس نیٹ میں مزید لوگوں کو لایا جائے گا۔وزیرخزانہ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بجٹ میں تعمیراتی شعبے کو رعایت دی جائے گی، 10 ارب روپے صحت انصاف پروگرام کیلئے رکھے ہیں، اس کے علاوہ صوبے کی تمام آبادی کو صحت انصاف کارڈز فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ حکومتی اخراجات کم کر کے کورونا وبا کیلئے خطیر رقم مختص کریں گے، حفاظتی کٹس، کورونا ٹیسٹوں اورہسپتالوں میں سہولیات میں اضافہ کے لیے فنڈز رکھے ہیں۔

تیمور سلیم جھگڑا

مزید :

صفحہ اول -