جہانگیر ترین نے مختلف شہروں میں سستی چینی کے سٹالز لگا دیئے

  جہانگیر ترین نے مختلف شہروں میں سستی چینی کے سٹالز لگا دیئے

  

ملتان(آئی این پی) جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز گروپ نے 70 روپے فی کلو چینی کی فروخت کے لیے مختلف شہروں میں سٹالز لگا دیئے۔ترجمان جہانگیر ترین غضنفر محمود ریحان کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز گروپ جس میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز یونٹ ون جمال دین والی، یونٹ 2 ماچھی گوٹھ صادق آباد،یونٹ 3 گھوٹکی،یونٹ 4 ڈہرکی، جے کے ون کچہ کھوہ خانیوال،جے کے 2 مرید شاہ گھوٹکی ملز نے 70 روپے فی کلو چینی کی فروخت کے لیے مختلف شہروں میں سٹالز لگا دیے ہیں۔یہ سٹالز رحیم یار خان،صادق آباد،،میاں چنوں و دیگر علاقوں میں لگائے گئے ہیں جن پر شہریوں کو 70 روپے فی کلو چینی مل رہی ہے۔رحیم یار خان میں جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کی طرف سے مرکزی عید گاہ کے قریب جبکہ صادق آباد میں مسلم کالونی روڈ،واٹر سپلائی روڈ اور کچہ شاہی روڈ پر چینی کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔سٹالز پر کورونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ شہریوں نے سستی چینی کی فراہمی پر جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

چینی سٹالز

مزید :

صفحہ اول -