نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، عطااللہ تارڑ

نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، عطااللہ تارڑ

  

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا ء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں ہونے والی کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ دو سال سے جاری سیاسی بنیادوں پر قائم کردہ کیسز میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔ڈپٹی سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن عطا ء اللہ تارڑ نے نیب کے سلیمان شہباز سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نام نہاد احتساب اور نیب نیازی گٹھ جوڑ کا پول کھل چکا ہے۔ رات کے اندھیرے میں جہانگیر ترین کو ملک سے بھگا دیا جاتا ہے اور چھٹی والے دن نیب دفتر کھول کر سلیمان شہباز کے حوالے سے اسٹیٹمنٹ جاری کرتا ہے۔عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ممبران پر قائم کردہ کیسز تاریخ کا بدترین سیاسی انتقام ہے۔ سو ارب کی چینی چوری کرنے والے جہانگیر ترین کو شاہانہ پروٹوکول دے کر رخصت کیا گیا۔ کورونا کے کیسز تیزی سے پھیل رہے ہیں اور حکومت انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

عطاء اللہ تارڑ

مزید :

صفحہ اول -