پرویز خٹک کی پشتون تحفظ موومنٹ کی قیادت کو بات چیت کی دعوت

        پرویز خٹک کی پشتون تحفظ موومنٹ کی قیادت کو بات چیت کی دعوت

  

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنماؤں کو بات چیت کی دعوت دی ہے۔ اپنے بیان میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم رہنما آئیں اور تمام متنازع مسائل سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم خیبرپختونخوا سے ہیں، اجتماعی طورپر صوبے کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے، پختون قوم محب وطن ہے اور ملک کے دفاع میں اپنا خون بہانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ قبائلی اضلاع کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کے لیے اضلاع کو ضم کیا گیا۔ وقت آگیا ہے پی ٹی ایم کی قیادت کو دعوت دی کہ ٹیبل پر آئیں اور تحفظات بتائیں تاکہ ان کو حل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک مشکل دور سے گزررہا ہے جس میں عوام کو وبا کاکا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پشتون تحفظ

مزید :

صفحہ اول -