صدارتی انتخابات میں ناکام رہا تو ملک کیلئے افسوسناک ہو گا، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگروہ صدارتی انتخابات میں ناکام رہے تو یہ ملک کے لیے افسوسناک ہو گا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کہ سال 2020 کے صدارتی انتخابات میں ان کی ناکامی ملک کیلئے باعثِ افسوس ہو گی۔ انھوں نے سابق نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائڈن کے بیانات کہ ٹرمپ نومبر دھاندلی کرنے کی کوشش کریں گے اور اگر ٹرمپ نے اپنی شکست تسلیم نہ کی تو فوج اسے وائٹ ہا ؤس سے نکال باہر کرے گی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ بائڈن نے اپنے گھر کے تہہ خانے میں اپنے لیے ایک اسٹائریلزڈ ماحول بنا رکھا ہے اور یہ وہاں سے باہر نہیں نکلتے۔قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی فوج کو چین سے آئے ایک غیر مرئی دشمن کا سامنا ہے۔ انہوں نیایک بار پھر چین پر الزام لگایا کہ بیجنگ کرونا وبا سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہاہے۔امریکی صدر نے ویسٹ پوائنٹ ملٹری کالج گریجویشن کی تقریب میں کہا کہ کوئی بھی فوج امریکی فوج کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔ امن برقرار رکھنے میں امریکی فوج دنیا کی سب سے بڑی قوت ہے۔صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ امریکی اداروں کا ستحکام ان کے ملک کی برتری کا راز ہے۔
ٹرمپ