پشاور سے 2کالعدم تنظیموں کے مزید 4دہشت گرد گرفتار

پشاور سے 2کالعدم تنظیموں کے مزید 4دہشت گرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی)پولیس نے کارروائی کے دوران پشاور سے کالعدم جماعت الاحرار کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق پشاور پولیس نے چند روز قبل گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث گروہ کے مزید4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار اور حزب الاحرار سے ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار دہشت گردوں نے مختلف تخریبی سرگرمیوں اور بھتہ خوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دستی بم بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔
دہشتگرد گرفتار

پشاور(آن لائن) آٹھ دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے امن و امان کی صورتحال کے باعث پشاور میں پولیس نے ناکہ بندیاں شروع کردی ہیں۔ افغانستان سے تربیت لیکر پشاور آنے والے آٹھ دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد کیپٹل سٹی پولیس نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ پشاور میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے بعد جی ٹی روڈ،صدر روڈ،کوہاٹ روڈ، باڑہ روڈ، سمیت مختلف شاہراؤں پر پولیس نے ناکہ بندی کر دی ہے مشکوک گاڑیوں، موٹرسائیکلوں سواروں کی چھان بین کی جا رہی ہیں۔ کالے رنگ کے شیشوں لگانے والوں کیخلاف بھی کاروائی شروع کردی گئی ہیں۔ پشاور میں سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر جمعہ کے روز بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بھاری نفری مختلف مساجد وں اور عبادت گاہوں کے باہر تعینات رہی۔
پشاور ہائی الرٹ

مزید :

صفحہ آخر -