پاکستانیوں کی واپسی،پی آئی اے کا کرغزستان کیلئے پروازوں کا اعلان

  پاکستانیوں کی واپسی،پی آئی اے کا کرغزستان کیلئے پروازوں کا اعلان

  

کراچی (این این آئی) پی آئی اے اولین قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے دنیا کے مختلف ممالک سے ہم وطنوں کو واپس پاکستان پہنچانے کی اہم ذمہ داری خوش اسلوبی سے نبھا رہی ہے۔ترجمان کے مطابق حکومت کے ایماء پر وسط ایشیائی ملک کرغزستان کے شہر بیشکک کے لئے دو پروازیں 17 جون کو روانہ ہوں گی۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات پر وزیرِ ہوابازی, بیشکک میں تعینات پاکستانی سفیر کی کاوشوں سے بشکیک پی آئی اے پروازوں کی بحالی ایک خوش آئند عمل ہے۔ بشکیک اور پاکستان کے مابین پروازوں کا سلسلہ پانچ سال سے منقطع تھا۔ بیشکک سے اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ بشمول تمام ٹیکس 450 امریکن ڈالرز ہو گا۔وہ مسافر بیشکک سے اسلام آباد سفر کرنا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر بیشکک میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کریں۔پی آئی اے اس مشکل وقت میں تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنا قومی فریضہ توجہ اور محنت سے ادا کر رہی ہے۔مزید برآں ترجمان پی آئی اے بے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے سفر کرنے والے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کی رپورٹس پر کہا ہے کہ پی آئی اے نے مفاد عامہ کے لئے دونوں ممالک سے پی آئی اے کے کرایوں کا اعلان کیا ہے۔ مزید یہ کہ ٹکٹ پی آئی اے کے مجاز ٹریول ایجنٹس، پی آئی اے ویب سائٹ، ویب اپلیکشن اور پی آئی اے کے دفاتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ اگر زائد کرائے وصول کرنے کی کوئی شکایت ہے تو اس کی اطلاع فوری پر پاکستانی مشن اور پی آئی اے کے کنٹری مینیجر کو دی جائے۔

پی آئی اے

مزید :

صفحہ آخر -