وزارت اوورسیز پاکستانیز کا 16تا 20جون دنیا بھر سے پاکستان کیلئے خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری

  وزارت اوورسیز پاکستانیز کا 16تا 20جون دنیا بھر سے پاکستان کیلئے خصوصی ...

  

اسلام آباد (این این آئی)وزارت اوورسیز پاکستانیز نے 16سے 20جون تک دنیا بھر سے پاکستان کیلئے خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر وزارت اوورسیز کے آفیشل اکاؤنٹ سے 16،17،18، 19اور 20جون تک مختلف ممالک سے پاکستان کے شہروں میں آنیوالی مختلف ایئر لائنز کا شیڈول شیئر کیا ہے۔16جون کو متحدہ عرب امارات سے7فلائیٹس پاکستان آئیں گی جبکہ سعودی عرب سے دو اور عمان سے ایک فلائیٹ شیڈول میں شامل ہے۔ 17جون کو متحدہ عرب امارات سے 6، بشکیک سے ایک، پیرس سے ایک اور سعودی عرب سے 3فلائیٹس پاکستان آئیں گی۔18جون کو متحدہ عرب امارا ت سے 4، برطانیہ سے ایک، قطر سے ایک، کینیڈا سے ایک، کویت سے ایک اور سعودی عرب سے دو فلائیٹس پاکستان آئیں گی۔ 19جون کو متحدہ عرب امارات سے 4، بحرین سے ایک، بشکیک سے ایک، ملائیشیاء سے ایک، اٹلی سے ایک،قطر سے ایک اور سعودی عرب سے دو پروازیں پاکستان کے لیے شیڈول میں شامل ہیں۔ 20جون کو متحدہ عرب امارات سے 5،عراق سے ایک، قطر سے ایک، برطانیہ سے ایک جبکہ سعودی عرب سے چار فلائیٹس شیڈول میں شامل ہیں۔

شیڈول جاری

مزید :

صفحہ آخر -