وفاق کی طرح پنجاب کا بجٹ بھی ٹیکس فری اور عوام دوست ہو گا: ترجما ن پنجاب حکومت

      وفاق کی طرح پنجاب کا بجٹ بھی ٹیکس فری اور عوام دوست ہو گا: ترجما ن پنجاب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وفاق کی طرح پنجاب کا بجٹ بھی ٹیکس فری اور عوام دوست ہوگا جس میں مختلف شعبوں کو ریلیف دیا جائے گا، حکومت ہیلتھ انفراسٹر اکچر پر بھرپور توجہ مرکوز کرے گی جبکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھی بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے، اپوزیشن کی جانب سے عوام اور صوبے کی بہتری کیلئے کسی طرح کی مثبت تجاویز آنے کی توقع نہیں، شریفوں اور زرداریوں نے اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو لوٹا نہیں بلکہ نوچا ہے اور آج مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال نے بڑی بڑی معیشتوں کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں،لیکن اپوزیشن ایسے تنقید کررہی ہے جیسے اسے دنیا کے حالات کی بالکل خبر نہیں۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی واضح ہدایات ہیں کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کسی بھی شعبے پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا بلکہ انہیں ریلیف دیں گے، سابقہ ادوارکے اتنے بیگاڑ ہیں جنہیں سدھارنے کیلئے کئی سال درکار ہیں لیکن حکومت ہرگز مایوس نہیں اور ہم عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔پنجاب حکومت ایسا بجٹ پیش کرے گی جس سے صوبے کی معیشت کو ترقی ملے گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
مسرت جمشید چی

مزید :

صفحہ آخر -