وزیر اعظم کی ہدایت پر چیئر مین این ڈی ایم اے کا لاہور کے ہسپتالوں کا دورہ
لاہور (این این آئی) چیئر مین این ڈی ایم اے لاہور کے ہسپتالوں کے دورے منگل کو و زیر اعظم کے ہمراہ کراچی بھی جائینگے،کراچی کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے درکار ضروریات کا جائزہ لیا جائے گا۔وزیراعظم کی ہدایت پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے لاہور کے تین کورونا ہسپتالوں کا دورہ کیا۔چیئر مین این ڈی ایم ا ے کے مطابق ایکسپو کورونا سنٹر میں 200 کم پریشر والے آکسیجن بیڈز مہیا کیے جائیں گے، 20 ہائی پریشر بائی پیپ بیڈز اور 20 آئی سی یو ونٹیلیٹرز بھی مہیا کیے جائیں گے۔چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو 1122 کو 15مزید پورٹیبل ونٹیلیٹرز بھی فراہم کیے جائیں گے،25 پورٹیبل ونٹیلیٹرز پہلے ہی بھجوا ے جا چکے ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کو 30 کم پریشر آکسیجن بیڈز مہیا کریں گے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق 50 ہائی پریشر بائی پیپ اور 20 آئی سی یو ونٹیلیٹرز بھی پی کے ایل آئی کو فراہم کیے جائیں گے،سوشل سیکورٹی ہسپتال کو 20 ہائی پریشر بائی پیپ اور20 لو پریشر آکسیجن بیڈز دیئے جائیں گے۔چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق 10 آئی سی یو ونٹیلیٹرز بھی سوشل سیکورٹی ہسپتال کو فراہم کیے جائیں گے، چیئرمین این ڈی ایم اے اسی سلسلہ میں آئندہ منگل کو کراچی کا بھی دورہ کریں گے،کراچی کے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے درکار ضروریات کا جائزہ لیا جائے گا۔
این ڈی ایم اے