پٹرول فراہمی، پنجاب سندھ میں سپلائی بحال، کے پی، بلوچستان میں شہری خوار

پٹرول فراہمی، پنجاب سندھ میں سپلائی بحال، کے پی، بلوچستان میں شہری خوار

  

پشاور،کوئٹہ،اسلام آباد(این این آئی) پیٹرول سستا ہونے کے 14 روز بعد بھی خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں پٹرول کی مکمل فراہمی بحال نہ ہوسکی۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں اتوار کو بھی پٹرول نہ ملنے کی شکایات ملیں جس کے باعث 2 ہفتے بعد بھی شہریوں کی تکلیف میں کمی نہ آسکی۔دوسری جانب کراچی،لاہور اور اسلام آباد میں صورت حال بہتر ہونے لگی ہے۔ کراچی میں شہر کے بیشتر پمپس پرپٹرول کی فراہمی جاری رہی تاہم شہر کے کچھ پٹرول پمپس ابھی بھی بند ہیں۔ڈائریکٹر جنرل آئل شفیع الرحمان نے دعویٰ کیا کہ ملک میں پٹرول کی 80 فیصد فراہمی بحال ہو چکی ہے اور آئندہ ایک سے دو روز میں صورت حال معمول پر آجائے گی۔شفیع الرحمان نے پٹرول بحران کی وجہ ذخیرہ اندوزی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحران کی ذمہ دار تین نجی آئل کمپنیاں ہیں۔ ان کے پاس پٹرول کا ایک لاکھ ٹن سے زیادہ کا ذخیرہ موجود ہے۔نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو منافع خوری نہیں کرنے دیں گے۔ ذخائر سے پٹرول نکالنے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔

پٹرول فراہمی

مزید :

صفحہ آخر -