کورونا، وائرس سول ایوی ایشن کی بین الاقوامی فلائٹس کیلئے ایس او پیز جاری

    کورونا، وائرس سول ایوی ایشن کی بین الاقوامی فلائٹس کیلئے ایس او پیز جاری

  

کراچی (آئی این پی) پاکستان سول ایوی ایشن نے کو رونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز میں کہا ہے کہ بین الاقوامی فلائٹ سے آنے والے مسافروں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کو رونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز جاری کردیے، حفاظتی اقدامات کے تحت عالمی پروازوں پر قواعد و ضوابط اور لازمی شرائط لاگو ہوں گی۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت عالمی فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ہوائی اڈوں پر مسافروں کیلئے ضروری اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ ایئر بس 320 میں مسافروں کی گنجائش 130 سے 150 کے درمیان ہوگی، بوئنگ 777 جہازوں میں تعداد 320 سے 350 پر مشتمل ہونا ضروری ہے۔قواعد کے مطابق مسافر ڈیکلیریشن فارم پر کرنے اور ہیلتھ ڈیسک پر تفصیلات دینے کے پابند ہوں گے، مسافروں کو تھرمل اسکینر سے گزارا جائے گا،حتمی کلیئرنس کسٹم دے گی۔ ٹرمینل عمارت چھوڑنے سے پہلے مسافر کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ ہوگا۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ مسافروں کے ممکنہ رش کو با آسانی سنبھالنے کیلئے درکار عملہ لازمی تعینات ہوگا، ایئرپورٹ لاؤنج میں ہیلتھ کاؤنٹر پر صحت عملے کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی۔سی اے اے کا مزید کہنا ہے کہ مسافروں کی تعداد کے پیش نظر افرادی قوت کی تعیناتی 24 گھنٹے میں کی جائے گی۔

فلائٹس ایس او پیز

مزید :

صفحہ آخر -