وزیراعظم عمران خان غریبوں کے سب سے بڑے ہمدرد ہیں: راجہ بشارت
لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان غریبوں کے سب سے بڑے ہمدرد ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ عید پر لاپرواہی کے نتیجے میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلا ہے،جتنی احتیاط کریں گے اتنی جلدی کورونا پر قابو پائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران راجہ بشارت نے کہا کہ جیسے لاک ڈاون میں نرمی ہوتی جائے گی، سہولتیں بحال ہوتی جائیں گی۔وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایس او پیز کے حوالے سے لوگوں کوآگاہی دیں،ابھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی حکمت عملی نہیں بنائی۔عوامی مقام پر کسی کو بھی ماسک کے بغیر جانے نہیں دینا،جہاں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا وہ علاقہ بند کریں گے۔
راجہ بشارت