پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب

  پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب

  

لاہور(آئی این پی) لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی گئی‘14 سیشن ججز کی سنیارٹی برقرار، 129 سیشن ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوا ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر بیگ کی ریٹائرمنٹ کے باعث نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کی گئی جو فوری نافذ العمل ہو گی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کا نئی سنیارٹی لسٹ میں پہلا نمبر برقرار ہے، جج اینٹی کرپشن کورٹ پنجاب لاہور صہیب احمد رومی کا سنیارٹی میں دوسرا نمبر، ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامر کا 6 واں، خاتون ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عظمی اختر چغتائی کا 8 واں، جج انسداد دہشتگردی کورٹ ملتان مسعود ارشد کا 9 واں نمبر اور رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان کا سیشن ججزکی سنیارٹی لسٹ میں 14واں نمبر برقرار ہے سیشن جج فیصل آباد رانا مسدود اختر ججز سنیارٹی لسٹ میں ایک درجہ اضافہ سے 15 ویں نمبر پر آگئے، سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ کے بعد 46 ویں نمبر پر آگئے، تقرری کے منتظر سیشن جج اکمل خان کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہو گیا جو کہ اب 49 ویں نمبر پر آگئے ہیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریحان بشیر سنیارٹی میں اضافہ ہونے سے 51 ویں جبکہ سیشن جج راجن پور خلیل ناز 52ویں نمبر پر آ گئے۔

سنیارٹی لسٹ

مزید :

صفحہ آخر -