کورونا سے متاثرہ افراد صحت یابی کے بعد شوگر کے مریض بن گئے

کورونا سے متاثرہ افراد صحت یابی کے بعد شوگر کے مریض بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(این این آئی)نوول کورونا وائرس کے شکار افراد میں ذیابیطس کا مسئلہ لاحق ہوسکتا ہے جو اس خاموش قاتل بیماری سے پہلے محفوظ تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات طبی جریدے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسین میں شائع ایک خط میں سامنے آئی جو 17 ممتاز طبی ماہرین نے تحریر کیا تھا۔انہوں نے یہ خط اس مریضوں کے مشاہدے کی بنیاد پر تحریر کیا تھا جو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور بعد میں ذیابیطس کی تشخیص ہوئی۔ابھی تک یہ واضح نہیں کہ کس طرح کورونا وائرس ذیابیطس کا باعث بن سکتا ہے۔مگر تحقیق میں بتایا کہ ایس 2 نامی وہ پروٹین جس کو سارس کوو 2 وائرس خلیات کو متاثر کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے، صرف پھیپھڑوں میں ہی نہیں بلکہ ان تمام اعضا اور ٹشوز میں پایا جاتا ہے جو گلوکوز میٹابولزم میں کردار ادا کرتے ہیں جیسے لبلبہ۔محققین کا ماننا ہے کہ ان ٹشوز میں داخل ہوکر یہ وائرس ممکنہ طور پر اپنی نقول بناتا ہے اور گلوکوز میٹابولزم کے افعال کو متاثر کرتا ہے۔کووڈ 19 کے مریضوں میں ذیابیطس کے نئے کیسز کو محققین نے کووڈیب رجسٹری پروجیکٹ کا نام دیا ہے۔کنگز کالج لندن کے میٹابولک سرجری کے پروفیسر فرانسسکو روبینو نے بتایا کہ کووڈ 19 سے میٹابولزم کو مزید نقصان پہنچتا ہے،میٹابولزم کے افعال معطل ہونے سے ذیابیطس کا مرض سامنے آگیا۔
کورونا،شوگر

مزید :

صفحہ آخر -