کورونا سے متاثر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی

    کورونا سے متاثر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی

  

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ (این آئی ایچ) کی جانب سے کرونا سے متاثر ہونے والے ہیلتھ ورکرزکی رپورٹ وزارت قومی صحت کو ارسال کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرزکی تعداد اضافے کے بعد چار ہزار 114 تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید256ہیلتھ ورکرزکرونا وائرس کا شکار ہوئے، جن میں 139 ڈاکٹر اور 25 ڈاکٹرز شامل ہیں

ہیلتھ ورکرز

مزید :

صفحہ آخر -