ایف بی آر کے دو ملازمین فرائض کی ادائیگی کے دوران کورونا سے جاں بحق

  ایف بی آر کے دو ملازمین فرائض کی ادائیگی کے دوران کورونا سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے دو ملازمین فرائض کی ادائیگی کے دوران کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایف بی آر کے ترجمان نے اتوار کویہاں جاری بیان میں کہاکہ جاں بحق ہونے والوں میں کراچی کے لارج پئیرزٹیکس یونٹ کے طارق عتیق اور سمیع الدین شامل ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ ایف بی آر اپنے شہداء کو سلام پیش کرتا ھے اور ان قومی ھیروز کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کے ساتھ ان کو باور کراتا ھے کہ ایف بی آر ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رھے گا۔انہوں نے کہاکہ شہداء کی قومی خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔ ترجمان نے کہاکہ ایف بی آر اپنے اس عزم کا ایک بار پھر یہ اعادہ کرتا ھے کہ مشکل حالات میں قوم کی معاشی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے وسائل مہیا کرنے کی خاطر ایف بی آر اپنی تمام آپریشنز کو اسی طرح جاری اور ساری رکھے گا۔
ایف بی آر

مزید :

صفحہ آخر -